عالمی اسمبلی برائے تقریب مذاہب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر حمید شہریاری نے ایک تعزیتی پیغام قومی یکجہتی کونسل پاکستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور البصیرہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ سید ثاقب اکبر کے انتقال پر گہرے غم کا اظہار کیا اور پاکستان میں اسلامی وحدت کے لیے سرگرم اس بے مثال شخصیت کے فقدان پر تعزیت پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی کونسل پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور البصیرہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ سید ثاقب اکبر کے انتقال کی خبر انتہائی افسوس اور پر ملال خبر موصول ہوئی۔ مرحوم پاکستان کے علمی و ادبی حلقوں کی بااثر اور مشہور شخصیات میں سے ایک تھے، انہوں نے اسلامی اتحاد اور تقریب مذاہب، دینی علوم اور شعر و ادب کے میدان میں نمایاں علمی و تحقیقی خدمات انجام دیں ۔
علامہ شہریاری نے مزید کہا کہ مرحوم سید ثاقب اکبر نے اپنی انتھک محنت سے پاکستان کے عوام کو موجودہ دور کی عظیم اور بااثر شخصیات خاص کر علامہ اقبال لاہوری، حضرت امام خمینی (رح) اور شہید مرتضیٰ مطہری کے افکار و نظریات سے آشنا کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ میں اس ناقابل تلافی نقصان پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے علماء، دانشوروں، عظیم عوام اور خاص طور پر اس انتھک کام کرنے والی شخصیت کے شاگردوں، چاہنے والوں اور ان کے معزز اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
آپ کا تبصرہ